پی ٹی آئی پر پابندی: سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینا نامناسب سمجھتا ہوں ،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینا نامناسب سمجھتے ہیں جب کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان عناصر کی سرزنش کی ہے جو ملک کی غیر یقینی سیاسی صورت حال میں مواقع تلاش کرتے ہیں۔
فرینکفرٹ قونصل خانے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث ہوا تو پاسپورٹ منسوخ کردیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا یک طرفہ فیصلہ کیااور اس فیصلے کااعلان کرنے سےقبل حکمران مسلم لیگ ن نے انہیں یاان کی جماعت پیپلز پارٹی کو آن بورڈ نہیں لیا۔
تاہم گورنر سردار سلیم حیدر نے بتایا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کامعاملہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس میں اٹھایا جائے گااور پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کی حمایت کرنے یا پارلیمنٹ میں اس کی مخالفت کرنےکا فیصلہ مکمل بات چیت کےبعد کیا جائے گا۔ .
