500 ٹن وزن اٹھانے والا دنیا کا سب سے بڑا ٹرک

بیلا روس نے دس سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹرک متعارف کروا دیا ہے جوکہ 500 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیل اے زیڈ-75710 بیلاروس کا ٹرک ہے جسے پچھلے 10 سال سے دنیا کا سب سے بڑا ٹرک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

سوویت یونین کے زمانے میں بیلاروس کے شہر زوڈینو میں یہ کمپنی دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ٹرک بنایا کرتی تھی۔ سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد مغربی مینوفیکچرر جیسا کہ کیٹرپلر، لائیبھر اور بوکائیرس نے بیل اے زیڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

ان تینوں مغربی کمپنیوں نے کسی نہ کسی دور میں دنیا کا سب سے بڑا ٹرک بنایا۔لیکن بیل اے زیڈ نے ایک دہائی قبل ایسا ٹرک تیار کیا جس نے باقی تمام کمپنیز کو شرما دیا۔

بیل اے زیڈ-75710 ٹرک کا اپنا وزن 360 ٹن ہے، اس کی لمبائی 8.2 میٹر، چوڑائی 9.7 میٹر ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرک پر 450 ٹن وزن لادا جاسکتا ہے لیکن 2014 میں اس ٹرک نے 503.5 ٹن وزن اٹھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا

ہیرو یا زیرو!

تھا۔

Back to top button