بلال سعید کا کریں کی بہن کے ساتھ نیا گانا تیار ہو گیا

2011 میں ہٹ ہونے والے گانے ’’12سال‘‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار بلال سعید نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کیف اور برطانوی گلوکار Ezu کے ساتھ گانا ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ازابیل کیف چند فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے سمیت کچھ گانوں میں بھی اپنے جلوے بکھیر چکی ہیں، ازابیل کیف نے ’ٹائم ٹو ڈانس‘ نامی ڈانسنگ فلم سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جسے 2021 میں ریلیز کیا گیا۔
ازابیل کیف کو ان کی رقص میں مہارت کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے اور اب وہ جلد ہی بلال سعید اور برطانوی گلوکار Ezu کے ہمراہ گانے ’’جدائیاں‘‘ گانے میں بھی جلوہ افروز ہوں گی۔ بلال سعید نے 27 جنوری کو انسٹا گرام پر ازابیل کیف اور Ezu کے ہمراہ اپنے آنے والے گانے ’جدائیاں’ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے گانے میں بالی ووڈ اداکارہ بھی دکھائی دیں گی، گلوکار نے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’’جدائیاں‘‘ کو 28 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کو 5 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس
گلوکار بلال سعید کی طرح بھارتی نژاد برطانوی گلوکار Ezu نے بھی گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پاکستانی گلوکار اور بھارتی اداکارہ کے ہمراہ گانے میں دکھائی دیں گے۔ دوسری جانب ازابیل نے بھی ’جدائیاں‘ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس میں پرفارمنس کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ گانا 28 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔
گانے کی زبان کے حوالے سے اداکارہ اور گلوکارہ نے واضح نہیں کیا، تاہم ممکنہ طور پر ’جدائیاں‘ گانا پنجابی اور اردو زبان کا مکسچر ہوگا اور اس میں انگریزی کا بھی تڑکا شامل ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، یہ پہلا موقع ہوگا کہ بلال سعید کسی بالی ووڈ اداکارہ کے ہمراہ گیت میں پرفارمنس کرتے دکھائی دیں گے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ ’جدائیاں‘ میں بلال سعید اور Ezu کو ٹرائی اینگل پیار کے طور پر ازابیل کیف سے محبت کرتے دکھایا جائے گا، تاہم اس کی تصدیق گانے ریلیز ہونے کے بعد ہی ہوگی۔ گلوکارہ بلال سعید اور ازابیل کیف کے گانے کے پوسٹر جاری ہونے پر دونوں شخصیات کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ ’جدائیاں‘ بہترین تحفہ ثابت ہوگا۔
