بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کےلیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کےلیے خطرناک ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ بھارت سے زیادہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے،پاکستان نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آیا ہے،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی دہشت گردی کےخلاف کارروائیوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں پاکستان ملوث نہیں ہے۔پاکستان کو روز کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت پہلگام حملوں کے ٹھوس شواہد پاکستان اور بین الاقوامی برادری کو فراہم نہیں کرسکا۔
کراچی : لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، 3 افراد جاں بحق
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارت نے دہشت گرد حملے کےبعد شواہد اپنے لوگوں کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیے۔