بلاول بھٹو زرداری کا ایران-امریکا معاہدے کا خیرمقدم

 

 

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ امن معاہدہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو اس عمل کو آگے بڑھانے میں ان کی قیادت اور وژن پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور علاقائی استحکام کےلیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثابت قدم حمایت کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزارت خارجہ اور تمام شریک ممالک کی سفارتی ٹیموں کا بھی اعتراف کرتا ہوں جن کی پیشہ ورانہ صلاحیت،ثابت قدمی اور پس منظر میں خاموش کوششوں نے اس کامیابی کو ممکن بنانے میں مدد دی۔

اسلام آباد اکارڈ کی منظوری، ایران نے بھی معاہدے کی تصدیق کر دی

بلاول بھٹو نے کہا کہ امن معاہدہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات آگے بڑھانے کی جانب اہم اقدم ہے،یہ مثبت پیش رفت تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Back to top button