بلاول وزیراعظم بننے سے پہلے دولہا بنیں گے

پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پہلے وزیراعظم بنیں گے اور پھر شادی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو غلط فیصلے کے ذریعے نااہل قرار دے کر اقتدار سے نکالا گیا جبکہ شہباز شریف بہترین اداکار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو انکے خیال میں مریم نواز سے بہتر سیاستدان ہیں۔

نبیل گبول نے یہ باتیں جیو نیوز کے ایک پروگرام میں کیں جس میں معروف ماڈل آمنہ الیاس بھی شریک ہوئیں۔ نبیل گبول نے اعتراف کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرنا ان کا غلط فیصلہ تھا، انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کراچی کے علاقے عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی کی نشست پر ان کی جیت جعلی تھی، اور ایم کیو ایم نے ٹھپے لگا کر انہیں جتوایا۔

ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول نے کہا کہ ہاں میں نے ماضی میں ریحام خان کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن عمران خان غصہ کھا گئے اور انہوں نے مجھ سے پہلے ریحام سے شادی کر ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عین ممکن ہے کہ میں جیو کے پروگرام میں موجود اداکارہ آمنہ الیاس کو شادی کی پیش کش کروں تو انہیں بھی عمران خان کی طرح کوئی اور رشتہ بھیج دے۔

حکومت نے ہری پور میں ہری سنگھ کا مجسمہ کیوں ہٹایا؟

نبیل گبول نے ہنستے ہوئے آمنہ الیاس سے پوچھا کہ انہیں فرسٹ لیڈی بننا ہے یا پھر انہیں کسی بڑے عہدے پر جانا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور وہ مسکراتی رہیں۔ نبیل گبول اور آمنہ الیاس جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں شریک ہوئے تھے، جہاں دونوں نے مختلف سیگمنٹس میں حصہ لیا اور سوالوں کے جوابات دیے۔

اسی پروگرام میں آمنہ الیاس نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے جب کہ اب آہستہ آہستہ کامیاب ہیروئن کے لیے گوری رنگت کی شرط ختم ہوتی جا رہی ہے۔ اداکارہ نے بھی ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بلال بھٹو انخے خیال میں مریم نواز سے اچھے سیاستدان ہیں جب کہ انہوں نے عمران خان سمیت تمام سیاستدانوں کو کرپٹ قرار دیا۔

پروگرام میں نبیل گبول نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو پہلے شادی کریں گے، اس کے بعد وہ وزیر اعظم بنیں گے۔ نبیل نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں معلوم ہے کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا لیکن وہ ابھی اس کا نام نہیں بتائیں گے۔

Back to top button