بابا گرو نانک دیو جی کاجنم دن:مریم نوازکی ننکانہ آمد،سکھ یاتریوں کوخوش آمدیدکہا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ننکانہ آمد،بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئےپاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام، آمدورفت اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے ہیں تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات اطمینان اور امن کے ساتھ ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سکھ مہمان یاتریوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہیں وہ ہمارے معزز مہمان ہیں اور پنجاب کی مہمان نوازی کا چرچا دنیا بھر میں ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ سکھ برادری کے مہمان یہاں سے عزت، احترام اور محبت کی خوبصورت یادیں لے کر جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا ماحول پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہو چکا ہے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی احترام کے فروغ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Back to top button