جنوبی افریقی باؤلرکے جان بوجھ کرگیندمارنے پربابراعظم کی تلخ کلامی

جنوبی افریقی باؤلر کے جان بوجھ کر گیند مارنے پر بابر اعظم غصے میں آگئے۔تلخ کلامی کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

سابق کپتان بابراعظم اور جنوبی افریقہ کے باؤلرویان مولڈر کے درمیان کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی۔

دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر ویان مولڈر نے سارا غصہ بابراعظم کو گیند مار کر نکال دیا۔

بابر اعظم کو جب ویان مولڈر نے گیند کرائی تو بابر نے گیند روک دی،مولڈر بھاگ کے آئے اور انہوں نےبال وکٹ کے بجائے وکٹ سے کافی فاصلے پر کھڑے بابرکو دے ماری، بولر کی اس حرکت پر بابر اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے۔

بابراعظم نے غصے سے ویان مولڈر کو گھورا اور وکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اُنہیں بال کس طرف پھینکنی چاہیے تھی۔

دونوں کھلاڑیوں کی درمیان جھگڑا بڑھتا ہوا نظر آیا تو جنوبی افریقا کے کھلاڑی ایڈم مارکرم نے آ کر صورتحال کو سنبھالا۔

کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ عام طور پر بابر ردعمل نہیں دیتے، وہ انتہائی خاموش طبیعت کے انسان ہیں لیکن آج بابر بھی برہم ہوگئے۔

Back to top button