سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کمی

شہریوں کیلئے خوشخبری ،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کمی آ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  لاہور ،ملتان،حیدرآباد،سکھر،کراچی،کوئٹہ،پشاور کے صرافہ بازاروں میں 700 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75ہزار روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 632 ڈالر ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے بعد اچانک منفی زون میں چلی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

 سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی۔

 1331 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 25 ارب 91 کروڑ 47 لاکھ 75 ہزار 252 روپے مالیت کے 36 کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 568 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Back to top button