صحت مندرہنےکیلئےناشتہ ضروری قرار

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ناشتہ نہ کرنے سے جسم پر مضراثرات مرتب ہوتے ہیں۔ناشتہ نہ کرنے والے کچھ افراد تھکاوٹ اور توانائی میں کمی محسوس کرتے ہیں۔

کچھ افراد ناشتہ کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ دن کی پہلی غذا سے دوری اختیار کرتے ہیں۔آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے مگر کچھ افراد ناشتہ نہ کرنے کو جسمانی وزن میں کمی لانے کا بہترین ذریعہ تصور کرتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ صبح ناشتہ نہ کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح گھٹ جاتی ہے جس سے نقاہت اور کمزوری کا سامنا ہوتا ہے۔

خاص طور پر اگر آپ نے حال ہی میں ناشتہ نہ کرنے کو عادت بنایا ہے تو پھر یہ تجربہ زیادہ ہوتا ہے، مگر دن گزرنے کے ساتھ کمزوری یا توانائی میں کمی کے احساس کی شدت میں کمی آ جاتی ہے۔

کورٹیسول ایک ایسا ہارمون ہے جسے تناؤ سے منسلک کیا جاتا ہے۔

صبح کے وقت بھوکے پیٹ رہنے سے کورٹیسول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تو تناؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔

Back to top button