وزیراعظم کوامریکی وزیرخارجہ کا فون،تعلقات کوفروغ دینےپرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور باہمی تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے پاک بھارت جنگ بندی کے قیام میں امریکہ کے اہم کردار پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جب کہ تجارتی شعبے میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اپنا تعمیری اور مثبت کردار جاری رکھے گا۔

Back to top button