بریسٹ کینسرآگاہی مہم،قومی ٹیم کیلئےپنک جرسی متعارف

جنوبی افریقا کیخلاف پہلےٹی20میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ  کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرائی۔

پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید  کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کیلئے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کی حمایت کریں گے۔

میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی جبکہ میدان کے اطراف اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کو شامل کیا ہے۔ اس سے قبل "پنک ڈے” ایونٹس صرف پی ایس ایل کے دوران منعقد کیے جاتے تھے۔

سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

 

 

 

Back to top button