برطانوی باغبان نے2 عالمی ریکارڈنام کرلئے

برطانوی باغبان نے دنیا کا سب سے بڑا لہسن اور مٹر اُگا کر 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے گلوسٹر شائر سے تعلق رکھنے والے گراہم بیرٹ نے دنیا کا سب سے بھاری لہسن اور مٹر کی پھلی اُگا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
گراہم بیرٹ 25 جون کو اپنی سبزیاں برک شائر میں واقع ‘وارگریو نرسری پلانٹ سینٹر’ لے گئے جہاں انہوں نے لہسن اور مٹر کی پھلی کا وزن اور جسامت کی جانچ کروائی تو معلوم ہوا کہ لہسن کی لمبائی 19 سینٹی میٹر اور وزن 1.75 کلوگرام تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ لہسن ایک عام لہسن سے تقریباً 35 گنا زیادہ وزنی ہے اور یہ 4 فیفا فٹبال کے وزن کے برابر ہے۔
