بشریٰ بی بی کی درخواست پراسٹیٹ کونسل نے وقت مانگ لیا

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے درخواست پر اسٹیٹ کونسل نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ اسٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمٰن نے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کردی ،کہا اس کیس پر کام ہورہا ہے مجھے مزید ہدایات لینے کے لیے وقت چاہیے۔سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں ، کچھ وقت چاہیے ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ چیف کمشنر خود کو کیسے صوبائی حکومت قرار دے سکتا ہے ، آپ نے انھیں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ، یہ ایک طرح تشدد ہے۔اس کیس میں ایک رٹ اور چھ متفرق درخواستیں آئی ہوئی ہیں ۔
عدالتی استفسار پر بشری بی بی کے وکیل نے بتایا کہ ہم بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہتے ہیں ۔
عدالت نے بشری بی بی بی بی کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کر لئے اور اسٹیٹ کونسل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
