چینی تجارتی وفد 5روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

چینی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے وفد کی پاکستان کےپانچ روزہ دورے پر آمد،وزارت اقتصادی امور کا چینی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے وفدکاپرتپاک خیرمقدم کیا۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ چیئرمین سِڈکا، لو ژاؤہائی کی قیادت میں چینی وفد کو پاکستان کے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق چینی وفد 21 اپریل سے 25 اپریل 2024 تک پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر ہے۔وفد کے ساتھ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ،وفد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے دیگر معزز حکام بھی شامل ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
