پنجاب میں گندم کی کٹائی مکمل ہونے پر قیمتیں مزید گر گئیں

پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم کی 100فیصد کٹائی ہونے پر منڈیوں میں گندم کے ڈھیر ،قیمتیں مزید گر گیں۔

تفصیلاتکے مطابق بہاولپور،رحیم یارخان،بہاولنگر،لودھراں سمیت دیگر اضلاع میں گندم کی 100فیصد،ڈی جی خان میں 95،وہاڑی میں 99فیصد کٹائی مکمل ہوچکی ہے  مگر سرکاری طورپرگندم نہیں خریدی جارہی۔منڈیوں میں گندم کے ڈھیر لگنے سے قیمتوں میں مزید کمی آ گئی۔کسانوں کیلئے گندم کو محفوظ کرنا بہت بڑا چیلنج بن گیا۔

Back to top button