رحیم یار خان سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے رحیم یار خان سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔
اعلامیے کے مطابق رحیم یار خان میں چک 214-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے۔کمپنی نے 29جون 2023 کو کنویں میں 1851میٹر تک کھدائی کی، ابتدائی طور پر یومیہ 11 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اس دریافت سے توانائی کی طلب اور رسد میں فرق کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل 100فیصد حصص کے ساتھ
بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی حیران کن نہیں،سیکرٹری خارجہ
ماڑی ایسٹ بلاک کا واحد آپریٹر ہے۔