مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد پر برقرار

مرکزی بینک نے 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دوسری ششماہی میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا، خریف کی فصل کے ابتدائی تخمینے حوصلہ افزا ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور گیس کے نرخوں کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو خطرات رہیں گے۔
