ڈالر 7 روپے 9 پیسے سستا ہو کر 278 روپے کا ہوگیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 روپے 98 پیسے اضافے کے بعد 7 روپے 9 پیسے کمی آئی، اس وقت ڈالر 285روپے سے کم ہو کر 278 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے ریکارڈ توڑ اڑان بھری اور اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔

آج جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، انٹربینک میں کاروبار کے دوران پہلے ڈالر 5 روپے 9 پیسے سستا ہو کر ڈالر 280 روپے کا ہوا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی اور ڈالر مجموعی طور پر 7 روپے 9 پیسے سستا ہوکر 278 روپے کا ہوگیا۔

اوورسیز ووٹ کیس، سپریم کورٹ کا پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم

Related Articles

Back to top button