ضمنی انتخابات: مسلم لیگ (ن) کامختلف نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے متعدد قومی اور صوبائی اسمبلی نشستوں پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ، پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیے گئے ہیں اور ان امیدواروں کو جلد باضابطہ ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
