ضمنی الیکشن،ن لیگ نے امیدواروں کوٹکٹ جاری کردیئے

این اے 129لاہور اور پی پی 87میانوالی کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ نےاپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لیے حافظ محمد نعمان اور پی پی 87 میانوالی کے لیے علی حیدر نور خان نیازی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ این اے 129 کی سیٹ بزرگ سیاست دان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔ جبکہ پی پی 87 کی سیٹ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بچھر کی نااہلی کے سبب خالی ہوئی ہے۔ انہیں 9 مئی کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نےلاہوراور وزیر آباد کے قومی اسمبلی جبکہ میانوالی میں صوبائی اسمبلی کےضمنی انتخابات رینجرزکی سیکیورٹی میں کرانےکا فیصلہ کیا ہے-
الیکشن کمیشن نے ان حلقوں میں آئند ماہ اٹھارہ ستمبر کوشیڈول ضمنی انتخابات کے تناظر میں رینجرزکی تعیناتی کے لیےوزارت داخلہ کوخط لکھ دیا ہے-ذرائع کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سترہ سے انیس ستمبرکوپولنگ اسٹیشنز کےباہر رینجرزکی تعیناتی مانگی ہے۔
