ایشیاہاکی کپ،پاکستان کےبائیکاٹ کےبعدنیاشیڈول جاری

بھارت میں شروع ہونے والے ایشیا کپ مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان اور عمان کی جگہ بنگلہ دیش اور قازقستان کو شامل ،نیاشیڈول جاری کردیاگیا

نئے شیڈول کے مطابق میزبان بھارت کو پول اے میں چین، جاپان اور قازقستان کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ پول بی میں ملیشیا، کوریا، چائنیز تائپے اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 29 اگست کو ملیشیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا، جبکہ اسی روز بھارت اپنا پہلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل سمیت تیسری اور پانچویں پوزیشن کے میچز 7 ستمبر کو شیڈول ہیں۔

اگرچہ بھارتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے جائیں گے، لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت جانے سے انکار کردیا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے پہلے ہی پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش سے رابطہ کر رکھا تھا۔

Back to top button