شہرقائد میں بارش،حکومت کا کل سکولزبندرکھنےکااعلان

شہرقائد میں موسلادھابارش،متعددعلاقے زیرآب آنےپرحکومت نے کل سکولز بند رکھنےکااعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں متوقع بارشوں کے باعث کل اسکولز بند رہیں گے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھی تصدیق کی کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل نہیں کھلیں گے۔

شرجیل میمن کے مطابق بارشوں کے دوران حکومت کی تمام مشینری متحرک ہے اور نکاسیِ آب کا کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگی اور تحفظ اولین ترجیح ہے، لہٰذا عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Back to top button