فلم 3 ایڈیٹس کے سینئر اداکارہ اشوت پوڈدار انتقال کرگئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار اشوت پوڈدار 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اشوت پوڈدار گزشتہ کئی دنوں سے تھانے کے جوپیٹر اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں منگل کی صبح طبیعت بگڑنے پر ان کا

انتقال ہوگیا۔ تاہم ابھی تک موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی۔

اشوت پوڈدار نے ہندی اور مراٹھی سنیما میں 125 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ وہ بالی وڈ کی متعدد سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہے جن میں تھری ایڈیٹس، لگے رہو منا بھائی، دبنگ 2، پرینیتا، ہم ساتھ ساتھ ہیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فلم تھری ایڈیٹس میں ان کا کہا گیا ڈائیلاگ "ارے کہنا کیا چاہ رہے ہو؟” آج بھی سوشل میڈیا پر میمز کی صورت میں مقبول ہے۔

Back to top button