کنٹریکٹ کی اےکیٹیگری ختم،کھلاڑیوں کولاکھوں روپےنقصان کاسامنا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کےسینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری ختم ہونے سے کھلاڑیوں کولاکھوں روپےنقصان برداشت کرناپڑےگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کرکٹر اے کیٹیگری کا اہل قرار نہیں پایا جس کے باعث بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹس سے اے کیٹیگری کو ختم کردیاتھا۔

اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 65 لاکھ روپے مہینہ ملتا تھا، گزشتہ برس اے کیٹیگری میں بابراعظم اور محمد رضوان شامل تھے، اب اے سے بی میں آنے والوں کے کم از کم 20 لاکھ روپے مہینہ کم ہوئے ہیں، یعنی بابر اور رضوان کو 20 لاکھ روپے ماہانہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ کی سی اور ڈی کیٹیگری کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لیکن اے سے بی کیٹیگری میں آنے والے کھلاڑیوں کو اچھا خاصہ مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

سی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 20 لاکھ کے بجائے 25 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے جب کہ ڈی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 12 لاکھ کے بجائے 15 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، بی کیٹیگری کو 45 لاکھ کے قریب ماہانہ معاوضہ دیا جاتا تھا جو اب بھی وہی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کانٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا نہیں اترسکا، اسی لیے اس سال اے کیٹیگری کو ختم کردیا گیا ہے۔

 

Back to top button