کینیڈین فنکار کا مصالحوں سے سب بڑی تصویر بنانے کا عالمی ریکارڈ

کینیڈا کے ایک فنکار نے مصالحوں سے 908.39 مربع فِٹ بڑی تتلی کی تصویر بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے سے تعلق رکھنے والی پریتی وجے نے ہلدی، پیپریکا اور لونگ کا استعمال کرتے ہوئے ایک تصویر بنائی جس کے متعلق گینیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی کہ یہ مصالحوں سے بنائی گئی دنیا کی سب سے بڑی تصویر ہے۔سابق سافٹ ویئر انجینئر پریتی وجے نے پینٹنگ کرنا خود سیکھا اور اب وہ اپنا کام سوشل میڈیا پر فروخت کرتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  پریتی کا کہنا تھا کہ وہ کافی کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں۔ ایک دن اچانک انہیں ہلدی، پیپریکا جیسے مصالحہ جات کے ساتھ کام کرنے کا خیال آیا، مصالحوں سے بنی ریکارڈ ساز پینٹنگ کے لیے کپڑا ان کے آبائی گھر چنئی، بھارت، سے آیا تھا اور ان کی تصویر کے لیے تقریباً پانچ کلو گرام وزنی مصالحوں کا مرکب استعمال کیا گیا۔

بھارت میں ڈائنا سار کے 250 سے زائد انڈے دریافت

Back to top button