آئی پی پیز معاہدے ختم کرکے ریکوڈک کی طرح جرمانے ادا نہیں کرسکتے: اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا کہ آئی پی پیز سے معاہدے یک طرفہ طور پر ختم کرکے ریکوڈک کی طرح 900 ملین ڈالر کے جرمانے ادا نہیں کرسکتے۔ معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے۔

 

وزیراعظم کا غیر ملکی تاجروں کو بغیر فیس کے 24 گھنٹے میں ویزے جاری کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہاکہ بجلی کی قیمت میں کمی کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،آئی پی پیز سےکیپیسٹی ادائیگیوں سےمتعلق مذاکرات کیے جاسکتے ہیں،امریکی ڈالر اگر 2015 کےریٹ پر رہتا تو کیپسٹی ادائیگیاں 2100 ارب روپے کےبجائے 800 ارب روپے ہوتیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ دورہ چین میں پاور سیکٹر کوچینی قرضے کی ری پروفائلنگ کےلیے بات ہوئی ہے،چینی پاور پلانٹس کومقامی کوئلے پر منتقل کرنے کےلیے بھی بات کی ہے اس سے ڈھائی روپے فی یونٹ کمی آسکتی ہے، پاور سیکٹر میں بلند شرح سودپر ساڑھے 8 ارب ڈالر کےقرضے لیے گئے ہیں ان کی ری پروفائلنگ کرناچاہتے ہیں، قرضوں کی ری پروفائلنگ سے جتنا فائدہ ہوگا صارفین کو پہنچائیں گے۔

Back to top button