وزیراعظم کا غیر ملکی تاجروں کو بغیر فیس کے 24 گھنٹے میں ویزے جاری کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں کاروبار اور سیاحت کو فروغ دینے کےلیے 126 ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو بغیر فیس کے 24 گھنٹے کےاندر آن لائن نظام کےتحت ویزے جاری کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

 

کیا احسن اقبال کی وزارت سے استعفیٰ دینے پر غور کررہے ہیں؟

وزیراعظم شہبازشریف نےبیرونی سرمایہ کاروں،کاروباری برادری اور سیاحوں ک لیے ویزا کےحصول کو آسان بنانے کےحوالے سے کہاکہ وفاقی حکومت نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری،کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کےفروغ کےحوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں نےبڑا قدم اٹھاتے ہوئے ویزہ رجیم میں نرمی کی ہےجوکہ ایک انتہائی مثبت پیش رفت ہ اور گلف کنٹریز کونسل کے ممالک کے کاروباری شخصیات کےلیے پاکستان میں ویزا فری انٹری کی منظوری دی گئی ہےجس کی بدولت خلیجی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع مزید بڑھیں گے۔وزیراعظم نےکہا کہ 126 ممالک کےتاجروں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹوں کےاندر آن لائن نظام کےتحت ویزا جاری کیے جائیں گے اور ان 126 ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سےاستثنیٰ دیا گیاہے۔

Back to top button