کیا احسن اقبال کی وزارت سے استعفیٰ دینے پر غور کررہے ہیں؟

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مستعفی ہونے کے خبریں زیرگردش ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان سے اختلافات کی بنیاد پر مستعفی ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
جماعت اسلامی اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا دور بے نتیجہ ختم
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال استعفیٰ نہیں دے رہے تاہم اگر انہیں فری ہینڈ نہ دیاگیا اور مداخلت جاری رہی تو وہ یہ وزارت چھوڑ دیں گے اور حکومت میں کوئی اور عہدہ قبول کرنے کےلیے تیار ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہاکہ اس مشکل وقت میں ملک کو سوچ کے اتحاد کی ضرورت ہے، کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم سب مل کرمعاشی بحالی اور عام لوگوں کی بہتری کےلیے کام کر رہے ہیں۔تاہم انہوں نےان کی طرف اشارہ کردہ مختلف مسائل پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
سیاسی مبصرین کا کہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اپنی لاہور سے لائی ہوئی ایک علیحدہ ٹیم میں گھرے ہوئے ہیں،اس ٹیم کےتمام ارکان ٹیکنوکریٹس ہیں جن کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے۔شہباز شریف نےوفاقی کابینہ میں نوازشریف کی ٹیم کو دور کرکے اپنی ٹیم بنالی ہے جو فیصلے کررہی ہے۔ نوازشریف کی کابینہ کےزیادہ تر ارکان پہلے ہی وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم سے باہر ہیں جب کہ موجودہ سیٹ اپ میں شامل ہونےوالوں کو وہ لطف نہیں مل رہاجو انہیں پہلے حاصل تھاتاہم وزیر اعظم کےدفتر کے ذرائع نوازشریف کی ٹیم کو سائیڈ لائن کرنے کےتاثر کو مسترد کرتے ہیں۔
