ہم نے کبھی بھی فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش نہیں کی : بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی بھی فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش نہیں کی، حکومت کی پوری کوشش ہےکہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کےاختلافات ہوں تاکہ یہ مزے کرتےرہیں،ہمیں کالعدم قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہاکہ اگر ہم پر یہ الزام ہے کہ ہم ملک کےمفاد کےخلاف کام کررہے ہیں تو میں اس کی تردید کرتا ہوں۔ہم نے کبھی بھی فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش نہیں کی،ہم نے فوج کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔

آئی پی پیز معاہدے ختم کرکے ریکوڈک کی طرح جرمانے ادا نہیں کرسکتے: اویس لغاری

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان کئی بار کہہ چکے کہ کسی ادارے سےکوئی لڑائی نہیں،کچھ لوگوں کےساتھ ذاتی اختلاف کی گنجائش ہوتی ہےاور ماضی سے رہی ہے۔لوگوں سےاختلاف ہماری پولیٹیکس کاحصہ ہے،ہم نے کسی کےخلاف جارحانہ انداز میں بیان بازی نہیں کی، اسٹیبلشمنٹ سےگلے شکوے رہے ہیں،پالیسیوں پراختلاف ہوسکتا ہے، عمران خان کئی بار کہہ چکے کہ پاکستان کی خاطربات کرنے کےلیے تیار ہوں۔

a

Back to top button