آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو یکطرفہ ختم نہیں کرسکتے، نئی شرائط پر آمادہ کررہے ہیں : وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا ، تاہم اپنی مجبوریاں بتاتے ہوئےانہیں نئی شرائط پر آمادہ کررہے ہیں اور اس حوالے سے فعال انداز میں پیش رفت جاری ہے، آئندہ ایک یا دو ماہ میں آئی پی پیز سے متعلق قوم کو مثبت خبر ملے گی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے آئی پی پیز کی پالیسی کا دفاع کرتےہوئے کہاکہ جس وقت ملک میں بجلی کابحران تھا اس وقت ایک ملک نےسرمایہ کاری کی اور ان شرائط پر کی جو دنیا میں کوئی اور نہیں کررہا تھاتو اس کےساتھ معاہدوں کی روح سے ہٹا نہیں جاسکتا۔جب آئی پی پیز نے ڈالر میں سرمایہ کاری کی تو ڈالر میں ہی ادائیگی ہوگی،ایسا کون سا ملک ہےجو ڈالر میں قرض لےاور واپسی مقامی کرنسی میں کرے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سےتجاوز کرگیا

وفاقی وزیر اویس لغاری نے امید کا اظہار کرتےہوئے بتایا کہ توانائی کےشعبے میں اصلاحات کےنتیجے میں پاکستان میں بجلی کی قیمتیں جلد خطے کےدیگر ممالک جیسی ہو جائیں گی،ملک میں بجلی کی پیداواری قیمت زیادہ نہیں ہےبلکہ بجلی گھروں کاکرایہ اور قرض کی واپسی فی یونٹ بجلی کو مہنگا بنارہی ہےجوکہ عام آدمی کی آمدن کو متاثر کررہی ہے اور لوگ بجلی کےبل ادا کرنے کےلیے اپنی جمع پونجی خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ دورۂ چین کےدوران اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ پاکستان کو توانائی کےشعبے میں دیےگئے چینی قرضوں کی ’ری پروفائلنگ‘ کی جائے اور بجلی گھر چلانےوالی چینی کمپنیاں درآمدی کوئلے کےبجائے مقامی کوئلہ استعمال کریں گی، وزیر اعظم کےدورۂ چین کےدوران پاکستان میں کام کرنےوالی چینی توانائی کمپنیوں کےساتھ اتفاق رائے کےبعد ان دونوں اقدامات پر عمل درآمد کیاجارہا ہے۔

Back to top button