بلوچستان : پشین میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق ، 10 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکا ہواہے جس کےنتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق پشین بازار میں ہوئےدھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئےہیں۔پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

پولیس کےمطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔دھماکےسے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں چل سکا ہے۔

یاد رہے کہ 14 اگست کوکوئٹہ میں دو دستی بم حملوں میں ایک شخص جاں بحق جب کہ بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئےتھے۔

Back to top button