گاڑی رکھنے والے ہوشیار، چھوٹی سی غلطی پر بڑا جرمانہ عائد

من مانی جگہوں پر گاڑیاں پارک کرنے اور گاڑیاں دھونے والے لاہوریئے ہو جائیں خبردار! کیونکہ لاہور ہائیکورٹ نے ایسے افراد کیخلاف بھاری جرمانے کرنے کا حکم صادر فرما دیا ہے، غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے والوں پر پانچ ہزار روپے اور گھروں میں گاڑیاں دھونے والے شہریوں پر تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔عدالت عالیہ کے جج جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں ماحولیات، اسموگ کے تدارک اور آبی آلودگی کے مسائل پر طویل عرصے سے زیر التوا مفاد عامہ کی متفرق درخواستوں پر سماعت کے دوران سخت احکامات جاری کیے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ کا سیزن شروع ہوچکا، اس کے لیے 6 ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے، نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتا نہیں اتنی کیا جلدی ہے۔عدالت عالیہ نے شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے کے وکیل پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ رک نہیں سکتے، جو کام کرنے والے ہیں وہ ہو نہیں رہے، اتنے پروجیکٹ کے لیے اربوں روپے پتا نہیں کہاں سے آ رہے ہیں، دوران سماعت جوڈیشل واٹر کمشن نے تجویز دی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سوار شہریوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ بڑھانے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے کہا کہ یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا، ملک میں پانی کی کمی کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ ایل ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کو احکامات سے متعلق آگاہ کردے۔فروری میں لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی، جسٹس کریم نے سٹی ٹریفک پولیس کو حکم دیا تھا کہ ٹریفک جام کا شکار
پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہالینڈ کو شکست دیدی
رہنے والی سڑکوں پر ایمرجنسی نمبر آویزاں کیے جائیں تاکہ مسافر رابطہ کر کے تازہ ترین معلومات حاصل کر سکیں۔
