پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہالینڈ کو شکست دیدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ہالینڈ کو 81 رنز سے شکست دیدی،  قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 286 سکور کیے، مطلوبہ ہدف کے جواب میں ہالینڈ کی ٹیم 205 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
اوپننگ بلے باز محمد رضوان اور سعود شکیل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 68، 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے 10 آؤٹ ہونے والے بیٹر حارث روف تھے، جو 14 گیندوں پر 16 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے، شاہین شاہ آفریدی 13 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ساتویں اور آٹھویں وکٹیں 44 ویں اوور کی لگاتار دو گیندوں پر گریں، شاداب خان 32 رنز بناکر بولڈ ہوئے تو حسن علی بغیر کھاتا کھولے ہی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ نیدرلینڈز کے باس ڈی لیڈز نے 4، کولن ایکرمن نے 2، وین بیک، پال وین می کرین اور آرین دت نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا تاہم 3 اعشاریہ 4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 8 اعشاریہ 3 اوورز میں 34 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، تیسری وکٹ 9 اعشاریہ 1 اوورز میں 38 رنز پر گری، دوسرے اوپنر امام الحق بھی 15 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔
میچ میں 38 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور اس دوران دونوں بیٹرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ چوتھی وکٹ 28 اعشاریہ1 اوور میں 158 رنز پر گری جب سعود شکیل 68 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سعود شکیل نے اپنی اننگ کے ذریعے ٹیم کو سہارا دیا اور اس دوران انہوں نے 52 گیندیں کھیلیں اور اپنی اننگ میں 9 چوکے اور

نوازشریف ضمانت کیلئے درخواست دائرکریں گے

ایک چھکا لگایا۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 182 رنز ، چھٹی وکٹ 188 رنز پر گری۔

Back to top button