عمران خان کے خلاف مقدمات: نیب اور ایف آئی اے کو سات روز میں تفصیلات دینے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔

جسٹس محمد اعظم خان نے عمران خان کی جانب سے نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر، عمران خان کی بہنیں اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت وکیل صفدر نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی، تاہم نیب حکام نے مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ درخواست میں ایسی بنیاد موجود نہیں جس پر لارجر بینچ بنایا جائے۔

بیرسٹر گوہر صرف عمران خان کے بااختیار بنانے پر ہی فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں ، ذرائع

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت سے مہلت مانگی اور کہا کہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کر دی جائیں گی۔ اس پر عمران خان کے وکیل نے فریقین کو سات روز کا وقت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

Back to top button