کاجوکااستعمال دل کی بیماریوں میں مفید قرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ کاجو کا باقاعدگی سے استعمال دل کی صحت اور میٹابولزم کو بہتر بنانے اور وزن کو مؤثر طریقے سے قابو میں رکھنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔
صحت کے حوالے سے ویب سائٹ ہیلتھ لائن نے رپورٹ کیا ہے کہ برازیل کے ناریل نما درخت سے حاصل ہونے والے گردے کی شکل کے کاجو ناصرف ذائقے میں لذیذ ہوتے ہیں بلکہ بے حد غذائیت کے حامل بھی ہوتے ہیں۔
امریکی محکمۂ زراعت کے سینٹرل فوڈ ڈیٹا بیس کے مطابق بھنے ہوئے یا نمک کے بغیر کاجو کی ایک اونس (28 گرام) مقدار تقریباً 157 کیلوریز، 5 گرام پروٹین، 12 گرام چکنائی، 9 گرام کاربوہائیڈریٹس اور 1 گرام فائبر فراہم کرتی ہے۔
یہ غذائی تناسب ظاہر کرتا ہے کہ ان میں پکے ہوئے گوشت کی مساوی مقدار میں پروٹین بھی ہوتا ہے، یہ کاپر، میگنیشیئم، مینگنیز، زنک، فاسفورس، آئرن، سیلینیئم، تھایامین، وٹامن کے اور وٹامن بی 6 جیسی ضروری معدنیات کا بھی بھرپور ذریعہ ہیں۔
