چاغی، سکیورٹی فورسز کاآپریشن،فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

چاغی میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائی ،2 دہشت گرد مارے گئے  جبکہ ایک پکڑا گیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی نے گرفتار دہشت گرد جہانزیب کی ویڈیو اور اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 4 دن پہلے چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پکڑا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نےبتایا کہ دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیے، دیگر ساتھی آپریشن میں مارے گئے، دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گرد جہانزیب نے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے تھے ، دہشت گرد جہانزیب دالبندین میں ہتھیار اور دیگر مواد سپلائی کرتا تھا،یہ بھارتی را کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!