چاہت فتح علی کا کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر”دودھ“پینےکامشورہ

گلوکارچاہت فتح علی خان نےکرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کودیکھتےہوئےقومی کرکٹرکو”دودھ“پینے کا منفرد مشورہ دیدیا۔
چاہت فتح علی خان ملک کےسب سےبڑےڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے 1983 اور 1984 کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے۔انہوں نے2 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے3اننگز میں16رنزبنائے۔
چاہت فتح علی خان نےکہا کہ امریکا سےہار گئے،بنگلادیش سے بھی ہار گئے، لگتا ہے کھلاڑیوں نےدودھ پینا بندکردیا ہے۔جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تودن میں2 بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سےجسم ٹھیک رہتا ہے۔
پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
چاہت فتح علی خان نےقومی کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ دودھ پئیں۔دہی اور پھل کھائیں اور فوکس رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم پرزوال ضرور آتاہے۔ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائےوہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مورال کی کمی ہے یا اور کوئی وجہ ہے۔جو بھی کریں خوشی سے کریں۔
