پنجگور:مسلح افراد کی فائرنگ،پنجاب کے رہائشی7 مزدور قتل

بلوچستان کےعلاقے پنجگورمیں ایک گھر پرفائرنگ کے نتیجے میں پنجاب کے7مزدوروں کوقتل کردیاگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجگور کے علاقے خدا بدن میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کےنتیجے میں7 مزدورجاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

واقعےکےبعدپولیس، سیکیورٹی اہلکار اور کارکنان جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاشوں ور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنےوالوں کا تعلق پنجاب سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نےسفاکی اوربےدردی سےقتل کیا۔

مقتولین خدا بدن،پنجگور کےعلاقے میں گھرکی تعمیرپرمزدوری کررہے تھے۔

وزیراعظم کی امریکی صدر سےملاقات،نیک خواہشات کااظہار

اُدھر واقعےکےبعدسیکیورٹی فورسز نےملزمان کی گرفتاری کےلیےعلاقے کو گھیرےمیں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ ریاست اورسیکورٹی فورسزان بیرونی فنڈنگ پرپلنےوالےملک دشمن عناصرکےعزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

Back to top button