بلوچستان:ضلع موسیٰ خیل سے20 سےزائدمزدوراغوا

بلوچستان کےعلاقےموسیٰ خیل میں مسلح افراد20سےزائد مزدوروں کواغواکرکے لے گئے۔

پولیس کےمطابق موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پرفائرنگ کی اور اس کےبعد20 سے زائدمزدوروں کواغوا کرکےساتھ لے گئے۔مسلح افرادنےتعمیراتی کمپنی کے زیر استعمال8بلڈوزربھی نذرآتش کر دیے۔

 پولیس حکام کاکہنا ہےکہ علاقے کو گھیرے میں لےکرمزدوروں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بلوچستان کےضلع پنجگور کے علاقےخدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے7مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق پنجگورمیں فائرنگ سےجاں بحق افرادکاتعلق پنجاب کےعلاقے شجاع آبادسےتھااورتمام مزدور آپس میں رشتےدارتھےجو مکان کی تعمیرکے لیے وہاں موجود تھے۔

گولی کاجواب گولی سےملےگا،علی امین گنڈاپورکاانقلاب لانےکااعلان

مقتولین خدابدن میں گھر کی تعمیر کے لیے مزدوری کررہےتھے جن میں ساجد، فیاض، خالد،شفیق،افتخار،سلمان اور بلال شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت محمد رمضان کےنام سےہوئی ہے۔

Back to top button