گولی کاجواب گولی سےملےگا،علی امین گنڈاپورکاانقلاب لانےکااعلان

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہنا ہےکہ گولی کاجواب گولی سےملے گا ۔باضابطہ طورپرانقلاب لانےکااعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکاویڈیو بیان میں کہناہےکہ ملک میں پہلےہماری عزتوں، چارد اورچاردیواری کےتقدس کو پامال کیا گیالیکن ہم نےملک کےلیےاف تک نہیں کی، اب ہم پربھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔آج ہمارے2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئی۔تیسرے کارکن کوگولی ماری گئی جس کا پتہ نہیں چل رہا۔ہم پر سیدھے شیل مارکر50 سےزیادہ کارکنوں کوزخمی کیا گیا، پنجاب کی حدود میں ہر 3 کلو میٹر پر ہم پرشیل اورگولیاں برساتےرہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےکہا کہ پورا پاکستان ہماراہے۔پورےملک کومبارک باد دیتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکارہمارےہتھےچڑھے لیکن میں نےان کوریسکیو کیا، پنجاب پولیس کےنوجوانوں اگراپنےباپ کےاولاد ہو تو بیان دوکےہم نے تم کو چھوڑ دیا تھا۔

علی امین نےکہا کہ اس کےبعدکوئی گولی برسائےگا،تو اس پرگولی برسائی جائے گی۔تم ایک گولی چلاؤ گےہم10 گولی چلائیں گے۔تم ایک شیل اورلاٹھی ماروگےہم 10 ماریں گے۔انہوں نےکہاہے کہ پختونخوا کےلوگوں قبائل میں جرگے کرو،سب متحد ہو جائیں۔اگر تم لوگ کہتےہو کہ یہ سب ہماراہے۔اور وہ ہمیں ماریں گےتو پھر مرنےکےلیےتیارہوجائیں۔یہ میراواضح پیغام ہےدھمکی نہیں ہےاوریہ اصلاح کی آخری وارنگ ہے۔

بلوچستان:ضلع موسیٰ خیل سے20 سےزائدمزدوراغوا

علی امین نےکہا کہ ادارےقوم کی آواز نہیں بن سکتےاور قوم کی رائے کی عزت نہیں کرسکتے توسائیڈ پر ہوجائیں۔عوام کے فیصلےعوام کو کرنےدیں۔سیاستدانوں کو سیاست کےفیصلے کرنےدیں،ادارے بیچ میں نہ آئیں اور پھردیکھیں آگے کیا ہوتا ہے، آج باقائدہ انقلاب کااعلان کررہاہوں، انقلاب کےعلاوہ کوئی حل نہیں۔

Back to top button