کولیسٹرول پر قابو پانے کے لیے خوراک میں تبدیلی ضروری قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ کولیسٹرول پر قابو پانے کے لیے زندگی کے معمولات اور خوراک میں کچھ تبدیلیاں کرنا ضروری ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ چربی والی غذاؤں جیسے سرخ گوشت، پراسیسڈ فوڈز، بیکری مصنوعات، اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں۔مچھلی، زیتون کا تیل، ایواکاڈو، اور گری دار میوے (بادام، اخروٹ وغیرہ) صحت مند چکنائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔پھل، سبزیاں، اور دالیں زیادہ مقدار میں کھائیں کیونکہ ان میں موجود فائبر کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔مچھلی (خصوصاً سامن، میکریل) اور چیا سیڈز کا استعمال دل کے لیے مفید اومیگا 3 فیٹی ایسڈ فراہم کرتا ہے۔باقاعدگی سے ورزش کرنا، جیسے چہل قدمی، جاگنگ، سائیکلنگ یا تیراکی کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ہفتے میں کم از کم 150 منٹ معتدل جسمانی سرگرمی کریں۔
ایک ماہ ادرک کھانے سے کیا فائدہ ہوگا؟
اضافی وزن کولیسٹرول کو بڑھا سکتا ہے، اس لیے وزن کم کرنے سے کولیسٹرول کی سطح پر مثبت اثر پڑتا ہے۔صحت مند غذا اور ورزش سے وزن کم کریں۔تمباکو نوشی کولیسٹرول کی سطح پر منفی اثر ڈالتی ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ اسے ترک کرنے سے اچھے کولیسٹرول (HDL) کی سطح بہتر ہو سکتی ہے۔الکوحل کا زیادہ استعمال کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا سکتا ہے، اس لیے اگر الکوحل استعمال کرتے ہیں تو اسے محدود کریں۔
