ایک ماہ ادرک کھانے سے کیا فائدہ ہوگا؟

ماہرین نے کہا ہے کہ ادرک ایک مقبول جڑی بوٹی ہے جسے نہ صرف کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اس کے صحت بخش فوائد کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ اگر آپ ایک ماہ تک باقاعدگی سے ادرک کھایا جائے تو صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

ماہرین  نے کہاکہ ادرک معدے کی حرکات کو بہتر بناتا ہے، جس سے متلی، الٹی، اور بدہضمی جیسے مسائل کم ہو سکتے ہیں۔ادرک میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ادرک میں وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ادرک میٹابولزم کو بڑھاتا ہے، جس سے کیلوریز جلانے میں اضافہ ہوتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کولیسٹرول پر قابو پانے کے لیے خوراک میں تبدیلی ضروری قرار

کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ادرک خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے۔ادرک خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے، جو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

Back to top button