چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،شیرافضل مروت،شعیب شاہین گرفتار

اسلام آباد پولیس نے جلسے میں این اوسی کی خلاف ورزی پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، ایم این اے شیرافضل مروت اور ایڈووکیٹ شاہین شاہین کو گرفتارکرلیا۔
پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، ایم این اے شیرافضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس جبکہ ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ روز جلسے میں این او سی کی خلاف کوورزی پر پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریاں کررہی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کو پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے گاڑی سے نکال کر گرفتار کیاگیا۔بیرسٹرگوہرنے کہاکہ قانون کے مطابق گرفتاری دے رہا ہوں۔
شیرافضل مروت کی گرفتاری کے وقت ان کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی۔پولیس نے شیرافضل مروت کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کی جانب سے ریڈ زون جانے والے راستے بند کردیئے گئے۔پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ شیرافضل مروت کو نئے قانون کے تحت گرفتار کیاگیاہے۔نئے قانون کے تحت پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع ہونے کا امکان ہے۔اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو بھی آگاہ کردیا۔
تھانہ سنگجانی لیکر جانا ہے سنبل فیصلہ نہ ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو کل جلسے میں کی جانے والی قانونی خلاف ورزیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی،آئینی ترمیم کے 2اہم نکات سامنے آ گئے
پولیس نے کہا کہ شیر افضل مروت پر روٹ کی خلاف ورزی، کمٹمنٹ کی خلاف ورزی، اسلام آباد پولیس پر حملہ، اوقات کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر کے الزامات ہیں۔
