چیف جسٹس پی ٹی آئی کیسز سے الگ ہو جائیں،عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کیسز سے الگ کرنے کیلئے درخواست دیدی۔
عمران خان نے سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کو لکھی گئی درخوست پر بھی دستخط بھی کئے ہیں۔
درخواست میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ
کرنے کی استداء کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ نہ ہوئے تو بانی پی ٹی آئی نے انکے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
