چین نے ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی مداخلت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین کو امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، جبکہ صدر ٹرمپ کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں بلکہ چین کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے داخلی انتخابی معاملات میں چین کو موضوع بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں لین جیان نے امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں اور تمام اختلافات کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے تلاش کریں۔

 

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 خوارج ہلاک

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری ہی سب سے مؤثر راستہ ہے، اس لیے دونوں فریق کشیدگی میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

Back to top button