آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی، محمد نواز معطل

پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کو آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کچھ عرصے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق 32 سالہ محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بعد لیا گیا تھا، جس کے دوران ان کے نمونے میں ممنوعہ مادہ کاربوکسی-ٹی ایچ سی (Carboxy-THC) کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

آئی سی سی کے مطابق اگر محمد نواز منشیات سے متعلق بحالی اور علاج کا مقررہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں تو ان کی معطلی کی مدت کم ہو کر صرف ایک ماہ تصور کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ محمد نواز پہلے ہی تقریباً ڈھائی ماہ کی معطلی گزار چکے ہیں، اس لیے بحالی پروگرام مکمل ہونے کی صورت میں انہیں مزید کسی اضافی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

 

فیفا ورلڈ کپ: فائنل سے قبل نیو یارک میں ایئر کوالٹی الرٹ جاری

آئی سی سی نے مزید اعلان کیا ہے کہ 7 فروری سے یکم مئی 2026 تک محمد نواز کی تمام کرکٹ سرگرمیوں اور اس عرصے کے دوران ان کے ریکارڈز کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

Back to top button