فیفا ورلڈ کپ: فائنل سے قبل نیو یارک میں ایئر کوالٹی الرٹ جاری

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل نیو یارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی کے باعث ایئر کوالٹی ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ الرٹ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث جاری کیا گیا، جس نے نیو یارک اور نیو جرسی کی فضا کو متاثر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو نیو یارک، نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کھیلا جانا ہے۔

سپین کی ٹیم نے نیو جرسی میں اپنا ٹریننگ سیشن مکمل کیا، تاہم فضائی معیار کے حوالے سے کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا، جبکہ ارجنٹینا کی ٹیم آج سے فائنل سے قبل اپنی تیاریاں شروع کرے گی۔

 

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 خوارج ہلاک

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دھوئیں کے بادلوں کے خاتمے کا انحصار تیز ہواؤں اور بارش پر ہے، جو فضائی آلودگی میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔

Back to top button