سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو مکمل ہونے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، صوابی، مانسہرہ، شانگلہ اور بونیر میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے باعث فلش فلڈنگ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

پنجاب : مون سون کا آٹھواں سپیل 23 اگست سےشروع، الرٹ جاری

اُن کا کہنا تھا کہ آفت کی اس گھڑی میں وفاق نے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا، جبکہ وفاقی وزرا نے بھی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بحالی کے کاموں کو مکمل خلوص اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ نارمل زندگی کی طرف لایا جا سکے۔

Back to top button