پنجاب : مون سون کا آٹھواں سپیل 23 اگست سےشروع، الرٹ جاری

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے صوبے میں مون سون کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جو 23 اگست سے شروع ہوگا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 22 اگست کی رات سے مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے بعد 23 سے 27 اگست کے دوران شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
خاص طور پر دریاؤں کے بالائی علاقوں میں۔ ان بارشوں کے نتیجے میں دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ پہلے ہی ایک لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
باجوڑ حادثے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ
متوقع بارشوں سے راولپنڈی، مری گلیات، گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ننکانہ، جھنگ اور دیگر اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
